پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر، دوسرا 11 نومبر، تیسرا 13 نومبر، چوتھا 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -