نیشنل بینک بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ اسلام آبادٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

نیشنل بینک بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ اسلام آبادٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

  

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) بدھ سے پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن اسلام آباد پر شروع ہوگا جو 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق تربیتی کیمپ میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے ایونٹ کیلئے 14 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی ٹیم 24 ستمبر کو بہاولپور روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بہاولپور میں کھیلاجائے گا۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں اسلام، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر، گوجرنوالہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔ پی بی سی سی ینگ سٹار کی ٹیم نے حیدر آباد، سرگودھا، اٹک ، شیخوپورہ اور ملتان کے کھلاڑی شامل ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -