شاہد آفریدی کو پشاور زلمی بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پشاور زلمی بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی بورڈ کے صدر ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفرید ی کپتانی کریں یا کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں ،فیصلہ ان کا ہو گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں اظہر علی کپتان برقرار ،شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھلانے کا فیصلہ 26ستمبر کو ہو گادوسری جانب قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی شمولیت پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی میچ کھلانے کا فیصلہ 26ستمبر کو ہو گا۔