سپینش فٹبال لیگ ، ریال میڈرڈ نے اسپینول کو2-0 سے ہرا دیا
بارسلونا(آئی این پی)سپینش فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ نے اسپینول کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔ ہسپانوی فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ اسپینول کیساتھ ہوا ، دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک کوئی بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہیں ۔ دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے حریف ٹیم پر پریشر برقرار رکھا اور چھیالیس ویں منٹ میں شاندار گول سکور کر کے برتری حاصل کر لی ۔ اس کے بعد انہوں نے 70 ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے برتری دو صفر کر دی ۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول کرنے میں ناکام رہی ۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے جیمز روڈریگیز اور کریم بین زیما ایک ایک گول کیساتھ نمایاں رہے ۔