لاہور قلندرز رائزنگ کی منتخب8ٹیموں کی ٹریننگ شروع

لاہور قلندرز رائزنگ کی منتخب8ٹیموں کی ٹریننگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے این این)لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کی منتخب 8 ٹیمیں آج سے لاہور کے مختلف گراونڈز پر ٹریننگ شروع کریں گی ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا۔پنجاب کے آٹھ شہروں میں ٹرائلز سے ٹیموں کا انتخاب ہوا اور ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں بہاولپور، لاہور ، فیصل آباد اور ڈی جی خان جبکہ گروپ بی میں ملتان ، راولپنڈی ، گوجرنوالا اور سرگودھا شامل ہیں۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب 24 ستمبر کو ہو گی ۔ پہلے روز لاہور رائزنگ اسٹارز کا مقابلہ فیصل آباد رائزنگ اسٹارز سے ہو گا۔30 ستمبر کو سیمی فائنلز اوریکم اکتوبر کو فائنل کھیلا جائے گا ۔ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔