بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 ستمبر کو شروع ہوگا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 ستمبر کو شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کانپور(اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 ستمبر سے گرین پارک، کانپور میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل ممبئی اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ کیوی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔کیویز کو فاسٹ باؤلرز ایڈم ملن اور مچل میک لینا گہن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 ستمبر تک گرین پارک، کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ایڈن کارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 اکتوبر تک ہولکر کرکٹ سٹیڈیم، اندور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو دھرم شالا میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 20 اکتوبر کو فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 23 اکتوبر کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، موہالی، چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا ، چوتھا میچ 26 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 اکتوبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔