نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے :کوہلی

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے :کوہلی

  

کانپور(اے پی پی) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 ستمبر سے گرین پارک، کانپور میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے قائد مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کیویز کو ہوم سیریز میں ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔ کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سخت حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -