ٹی20 سیریز میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا: ڈیوائن براوو
دبئی(اے پی پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن اور بھرپور فارم میں ہیں اور پاکستان کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرینگے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ ڈیوائن براوو نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔امید ہے کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان کی ٹیم متوازن ٹیم ہے اور وہ سیریز جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرے گی اسلئے کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو زیر کر کے ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے، مداح تعاون کریں مایوس نہیں کریں گے۔