آسٹریلیا اور سری لنکا کی و ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

آسٹریلیا اور سری لنکا کی و ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا ...

  

دمبولا(اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی۔ مہمان ٹیم نے اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (آج) کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 23 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -