محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کا"مقابلہ کتب سیرت و مجموعہ ہائے نعت "کا اعلان
لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ اوقاف حکومت پنجاب نے سابقہ روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے "مقابلہ کتب سیرت و مجموعہ ہائے نعت 1437ھ"کا اعلان کردیا ہے۔اس مقابلے میں سیرت طیبہ ؐ اور نعت کے حوالے سے محرم الحرام1437ھ تا ذی الحجہ 1437ھ کے درمیان شائع ہونے والی کتب نعت و سیرت شامل ہوسکیں گی۔جن پر انعامات و اعزاز صوبائی سیرت کانفرنس کے موقع پر دئیے جائیں گے۔
مقابلہ میں شامل کتب رواں ماہ لائبریری علماء اکیڈمی بادشاہی مسجد پہنچنی لازمی ہوں گی۔