ڈیفنس،نقب زن گینگ کے دوملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

ڈیفنس،نقب زن گینگ کے دوملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے چھاپہ مار کرداؤ د عر ف مو ٹا نقب زن گینگ کے2ملزمو ں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی نقد ی ،2موٹر سائیکل ،ایک لیپ ٹا پ ،2بیٹر یا ں ،2یو پی ایس ،5مو با ئل فو ن برآمد کرلئے، پکڑ ے جا نے والے دونو ں ملز م اے کیٹگڑ ی کے اشتہا ری بھی تھے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے ڈیفنس بی کے علا قہ ایچ ما ر کیٹ کے قر یب چھاپہ مار کرنقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث داؤ د عر ف مو ٹا نقب زن گینگ کے2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں داؤ د مسیح اورعمر شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کینٹ ڈویژن میں 8وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

علاقائی -