پاک ترک سکولز کے طالبعلموں کی انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی

پاک ترک سکولز کے طالبعلموں کی انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)پاک ترک سکولز کے پرنسپلز آصف راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے پاکستان میں طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور شاندار نتائج کے حامل بھی ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ یہ ادارے پاکستان میں بلا خوف و خطر فرائض انجام دیتے رہے اور اس مقصد کے لئے ہمیں حکومت پاکستان کی مکمل سرپرستی کی ضرورت ہے ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ترک سکول رائیونڈ روڈ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پاک ترک سکول کے طالبعلم عثمان خالد، یوسف الرحمان، اساتذہ اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے سکول کے پرنسپلز نے کہا کہ پاک ترک سکولز پاکستان کے نظام تعلیم اور شرح خواندگی میں بہتری اور اضافہ کا باعث ہیں ہم 21سال سے تعلیمی میدان میں خاطر خواہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس کی واضح مثال انٹرمیڈیٹ کے حالیہ سالانہ امتحان میں ہمارے بچوں کی نمایاں کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے طالبعلموں اور یوسف الرحمان نے پری انجینئرنگ میں مجموعی طور پر دوسری اور پری میڈیکل میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے اس سے پاک ترک سکولز کا نام بھی روشن ہوا اور دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کا موقع بھی ملا ۔پرنسپل آصف راجہ نے اس کامیابی پر طالبعلموں اساتذہ کرام اور والدین کو مبارکباد بھی دی ۔