گرین ٹاؤن،خاتون کی گھرسے نعش برآمد،مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری

گرین ٹاؤن،خاتون کی گھرسے نعش برآمد،مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری
گرین ٹاؤن،خاتون کی گھرسے نعش برآمد،مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )گر ین ٹاؤن میں 32سا لہ خاتون کی گھر سے لاش بر آمد ۔ پولیس نے لا ش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گرین ٹاؤن کے علاقہ با گڑیا ں میں پولیس نے ایک گھر سے 32سالہ خاتون کی لاش برآمد کی ہے جس کی شناخت انور بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون انور بی بی کی 8ماہ قبل جعفر علی سے شادی ہوئی تھی تاہم جعفر علی گزشتہ روز سے اپنے گاؤں میں گیا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔پولیس نے انور بی بی کے ورثا کا اطلا ع کردی گئی ہے اور قتل سمیت مختلف پہلوں پر تفتیش کی جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -