ٹریفک پولیس کا موٹرسائیکل پرنمبرپلیٹ بارے آگاہی کیمپ

ٹریفک پولیس کا موٹرسائیکل پرنمبرپلیٹ بارے آگاہی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرسٹی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے لبرٹی چوک اور فیصل چوک میں گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں پر درست اور واضح نمبر پلیٹس لگانے بارے شعور بیداری کیمپ لگایا ۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سیفٹی مینجر تسلیم شجاع ،ٹریفک افسران اورمختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔اس موقع پر ٹریفک آگاہی کیمپ میں لوگوں میں بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم کےئے اور شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے بتایاگیا۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی بارے جاری اس آگاہی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین بارے آگاہ کریں۔

مزید :

علاقائی -