غفلت،لاپرواہی اورغیرحاضری پر2 ڈرائیوراورایک وارڈن برخاست

غفلت،لاپرواہی اورغیرحاضری پر2 ڈرائیوراورایک وارڈن برخاست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے،فرائض میں غفلت لاپرواہی اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 2 ڈرائیوروں غلام رسول،ندیم اور ٹریفک وارڈن رضوان 2180/TWسمیت 3اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈن رضوان،ڈرائیورزغلام رسول اور ندیم غفلت لاپرواہی کرتے ہوئے محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیں دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباراس کے گھر کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم ٹریفک وارڈن رضوان اور ڈرائیورز غلام رسول اور ندیم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -