لیاقت آباد،سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے 3ملزمان گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ لیا قت آ با د پولیس نے چھاپہ مار کرعلی حید ر پر س اور مو با ئل سنیچرگینگ کے3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے18ہزار نقدی،1موٹر سائیکل اور8مو با ئل فو ن برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لیا قت آ با د کے علا قے کیو بلا ک کے قر یب چھاپہ مار کرپر س اور مو با ئل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث علی حید ر پر س اور مو با ئل سنیچرگینگ کے3ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں علی حید ر،تا ج الحق اور عبد الر حمن شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ما ڈل ٹا ؤ ن ڈویژن میں 18وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔