مانگامنڈی،مختلف ٹریفک حادثات،3افرادجاں بحق،12زخمی

مانگامنڈی،مختلف ٹریفک حادثات،3افرادجاں بحق،12زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق، 12شدید زخمی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال مانگا منڈی لایا گیا وہاں پر ڈاکٹر فاروق نے کوئی خاص تعاون نہ کیا ،زخمی بلکتے رہے، صحافیوں نے ڈاکٹر فاروق سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بات کا علم نہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر لیرفیکٹری میں ملازمت کرنے والا نوجوان شہزاد علی فیکٹری سے باہر نکلا توٹیوٹا ویگن نے سائیڈ مار دی جس کو فوری طور پر مانگا منڈی لایا گیا فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ،بتایا گیا ہے کہ شہزاد سرائے مغل کا رہائشی تھا ۔دوسرا حادثہ تھانہ مانگا منڈی سے ایک کلو میٹر دور ملتان روڈ پر ساہیوال سے لاہور جانے والی ٹیوٹا ویگن الٹ گئی جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ایک کی شناخت ہوئی جس کا نام ابو سفیان اوکاڑہ کا رہائشی اور دوسرا 34سالہ نامعلوم اس کے علاوہ 5بچوں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں محمد احمد،محمد عامر،اعجاز احمد ،محمد اکرم ،لیاقت ،زینب بی بی،مراتب وغیرہ شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -