راوی روڈسے لاپتہ شہری دوماہ بعدبھی بازیاب نہ ہوسکا

راوی روڈسے لاپتہ شہری دوماہ بعدبھی بازیاب نہ ہوسکا

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )راوی روڈ سے دو ماہ قبل لاپتہ ہو نے والے 36 سالہ مزمل کوپو لیس بازیاب نہ کر واسکی ،بتا یا گیا ہے کہ راوی روڈ توحید آ باد سبزی منڈی کے رہائشی حاجی عبد الحمید کا 36سالہ بیٹا گھر کے باہر سے اچا نک غائب ہو گیا نہ ملنے پر اہل خا نہ نے تھا نہ راوی روڈ میں درخواست دی پو لیس نے رپٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی تاہم دو ماہ سے زائد عرصہ گز ر نے کے باوجود پو لیس مزمل کو بازیاب نہ کر سکی پو لیس کا کہنا ہے کہ مزمل کا ذہنی توازن بھی درست نہ ہے ،پو لیس کے مطا بق مزید تفتیش جا ر ہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -