نولکھا،شارٹ سرکٹ کے باعث کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی،بھاری نقصان

نولکھا،شارٹ سرکٹ کے باعث کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی،بھاری نقصان

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)نولکھا میں کیمیکل کی دکان میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ سرکلر روڈ پر پیش آیا جہاں کیمیکل کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے آدھے گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -