باغبانپورہ پولیس کی کارروائی،ایک منشیات فروش گرفتار،72بوتلیں اور 50لیٹرشراب برآمد
لا ہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے1ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے72بوتلیں اور 50لیٹرشراب برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ اوباغبانپورہ یاسر عباس نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے منشیات فروش راشد مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 72بوتلیں اور 50 لیٹرشراب قبضہ میں لے لی۔ایس پی کینٹ عبادت نثار نے منشیات فروش کی گرفتاری پرایس ایچ او باغبانپورہ یاسر عباس اور خصوصی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔