آئین کے تحت ہر پاکستانی کو کسی بھی شہرو قصبہ میں جانے کا حق ہے، عبدالرشید قریشی

آئین کے تحت ہر پاکستانی کو کسی بھی شہرو قصبہ میں جانے کا حق ہے، عبدالرشید ...

  

لاہور (پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی و سابق ممبر پنجاب بار کونسل، این اے بٹ ایڈووکیٹ، منظور علی بھٹی، پیر محمد اشرف سابق صدر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن، اظہار الحق طور ایڈووکیٹ اوکاڑہ، خواجہ اظہر مجید، امتیاز رشید قریشی، ملک غلام قاسم ایڈووکیٹ، غلام اللہ خان جوئیہ ایڈووکیٹ، سید سرفراز حسین شاہ ایڈووکیٹ، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، میاں خان ایڈووکیٹ، بشیر خان ایڈووکیٹ اور عبدالقادر قریشی ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے، آئین پاکستان کے تحت ہر پاکستانی کو پاکستان کے ہر شہر، قصبہ اور دیہات میں جانے کا حق ہے، کوئی حکمران اس حق سے کسی شہری کو محروم نہیں کرسکتا۔30 ستمبر کو عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو رائیونڈ جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -