پوپا کورٹ میں دائر دہشتگردی کے 12مقدمات بدستور التوا کا شکار

پوپا کورٹ میں دائر دہشتگردی کے 12مقدمات بدستور التوا کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)تحفظ پاکستان ایکٹ ختم ہونے کے باوجود پوپا کورٹ میں دائر دہشت گردی کے 12مقدمات بدستورگزشتہ 90روز سے التوا کا شکار ہیں ۔ عدالتی عملہ دہشت گردوں کے کیسوں میں اگلی تاریخیں ڈال واپس بھجوا رہا ہے۔گزشتہ روذ پوپا کورٹ لاہور میں پولیس نے چار ملزمان ڈ?اکٹرافتخار۔ ا?غا طاہر۔ قمرعباس۔ اور دانیال کو پیش کیا جس پر عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد ان کو اٹھائیس ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیاہے،تحفظ پاکستان ایکٹ ختم ہوئے 3ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی حکومت کی طرف سے لاہور کی پوپا کورٹ میں زیرسماعت 12کیسوں کو دہشت گردی عدالتوں میں بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 12کیسوں کے ملزمان کی پشی پر پولیس سخت حفاظت میں ملزمان کو جیل سے عدالت لاتی ہے۔


عدالت میں پیش کرنے پر عدالتی عملہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیسوں میں اگلی تاریخ دے رہا ہے۔تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء میں بنایا گیا تھا ،اس کی مدت 2سال تھی جس میں 2016ء میں توسیع کی جانی تھی لیکن حکومت نے اس میں توسیع نہیں کی جس پر پوپا کورٹ ختم ہو گئی ہیں اور ان عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات التوا میں پڑے ہوئے ہیں ۔