شالیمار،جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،متعددملزمان گرفتار
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن ،متعدد ملزمان کو گرفتار۔ تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او افتخار اولکھ نے ایڈمن آفیسر نوید، اے ایس آئی عاصم، رفیق سمیت دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔