ڈسکہ :چاند گاڑی کی کھڑی بس سے ٹکر ، میاں بیوی اور ڈرائیور جاں بحق

ڈسکہ :چاند گاڑی کی کھڑی بس سے ٹکر ، میاں بیوی اور ڈرائیور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تیز رفتار چاند گاڑی بے قابو ہو کھڑی بس سے ٹکر اگئی میاں بیوی اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ، ڈرائیور کی شناخت نہ ہو سکی واقعات کے مطابق آزاد کشمیر کے رہائشی سہیل احمد اپنی بیوی آسیہ کے ہمراہ چاند گاڑی میں سوار ڈسکہ کی جانب آرہا تھا کہ گلوٹیاں موڑ کے قریب چاند گاڑی تیزرفتارہو نے کی وجہ سے بے قابو ہو کر سامنے کھڑی بس سے ٹکر ا گئی ،بس سے ٹکرا کرچاند گاڑی چکنا چور ہو گئی اور اس میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تاحال چاند گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔
چاند گاڑی

مزید :

علاقائی -