کامونکے : موٹروے پولیس کا ناکہ کا رسوار فیملی سے 680شراب کی بوتلیں برآمد

کامونکے : موٹروے پولیس کا ناکہ کا رسوار فیملی سے 680شراب کی بوتلیں برآمد

  

کامونکے(نامہ نگار)موٹروے پولیس کی بڑے پیمانے پر کاروائی ،فیملی کی کار سے غیر ملکی شراب کی 680 بوتلیں برآمدکرلیں ، ماں بیٹے اور دس سالہ بچی سمیت چاروں ملزمان پولیس کے حوالے کردئیے گئے ۔بتایاگیاہے کہ ایس ایس پی موٹروے پولیس فرخ رشید خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی حامد خاں ،انسپکٹر حاجی محمد نواز،انسپکٹر اعجاز احمدباجوہ او رسب انسپکٹر طارق منیر نے جی ٹی روڈ پر سپیشل ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ اسی دوران ایک کارنمبر ایل ای ڈی 3813 کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا مگر ملزمان نے گاڑی بھگادی جس پر موٹروے پولیس نے گاڑی کا تعاقب کرکے تھانہ ایمن آباد کی حدود میں گھیرا ڈال لیا اور گاڑی میں چھپائی 28 پیٹیاں جس میں غیر ملکی شراب کی 680 بوتلیں تھیں برآمدکرکے ملزمان ایگنس بی بی زوجہ یونس مسیح ،وہاب ولد یونس مسیح ،محمد عمر ولد عبدالرحمن اور ایک دس سالہ بچی ساکنان فتومنڈ گوجرنوالہ کو گرفتارکرکے تھانہ ایمن آباد پولیس کے حوالے کردیاہے ۔

واضح رہے کہ گاڑی میں خاتون ایگنس مسیح اس کا بیٹا وہاب اور دس سالہ بچی سوارکرکے ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لئے گاڑی کو فیملی کا روپ دیا تھا،جبکہ تھانہ ایمن آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

مزید :

علاقائی -