عوام کی فلاح و بہبود کا عزم لے کر میدان سیاست میں قدم رکھا، عرفان احمد علوی
لاہور (پ ر) عوام کی فلاح و بہبود کا عزم لے کر میدان سیاست میں نکلا ہوں۔ نادرا کی گاڑی عوام کی دہلیز پر پہنچا دی ہے تاکہ عوام اپنے شناختی کارڈز بنوا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار یو سی 105 اعوان ٹاؤن ملتان روڈ لاہور کے چیئرمین عرفان احمد علوی، لیڈی کونسلر یاسمین خان و دیگر نے ہجویری ٹاؤن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے تمام مسائل پر گہری نظر ہے، مختلف سکیموں پر کام جاری ہے اور کچھ مکمل ہوچکا ہے۔ جلد ہی علاقہ کو ڈویلپمنٹ کے کاموں کی وسط کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر حامدہ کوثر، سحر تبسم، کلثوم طارق، رضیہ بیگم، نائلہ مختار، عائشہ بی بی ،رضوان اور عمران سمیت علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔