مردان سٹی سرکل میں سرچ آپریشن، 14 ملزم گرفتار، خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد

مردان سٹی سرکل میں سرچ آپریشن، 14 ملزم گرفتار، خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے مردان سٹی سرکل میں سرچ آپریشن کے دوران 14 ملزموں کو گرفتار کر کے 2 خودکش جیکٹس سمیت اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 5 اشتہاری اور 9 مشتبہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، 3 دستی بم، 3 کلاشنکوف، 3 بندوقیں، 9 پستول، کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -