تقریریں نہیں حکومت مسلمہ کشمیر پر مستقل قومی پالیسی بنائے،لیاقت بلوچ

تقریریں نہیں حکومت مسلمہ کشمیر پر مستقل قومی پالیسی بنائے،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے دفاع پاکستا ن کونسل کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اور ایران کے لاہور میں قونصلر جنرل محمد حسین اسعدی سے ملاقات کی اور کہاکہ پورا خطہ اس وقت بحرانوں اور فساد کا شکار ہے ۔ اتحاد امت کا جذبہ ہی بحرانوں ، انتشار اور شدت پسندی پر قابو پاسکتاہے ۔پاکستان ، ایران ، سعودی عرب اور ترکی کے مضبوط تعلقات اسلام اور مسلم دشمن قوتوں کو ناکام بنادیں گے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف مرحلہ وار مخالفت اور جنگ کا ماحول پیدا کررہاہے ۔ بھارت کا ہدف یہ ہے کہ حالات کی کشیدگی کی گرد اڑ ا کر بنگلہ دیش ، کشمیر اور افغانستان میں اپنے ظلم اور مکروہ کردار پر پردہ ڈال لے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی ، حق خود ارادیت کی پرامن جدوجہد کو خود ساختہ دہشتگردی کے واقعات سے سبوتاژکرنے کی سازشوں کو طشت از بام کریں گے ۔ بھارت سے بے بنیاد توقعات رکھنے کی بجائے اب محض ایک تقریر نہیں مستقل قومی مسلمہ کشمیر پالیسی بنائی جائے ۔

مزید :

علاقائی -