رائیونڈ مارچ سے گھبراکر حکومت فاشزم پر اتر آئی،عبدالعلیم خان

رائیونڈ مارچ سے گھبراکر حکومت فاشزم پر اتر آئی،عبدالعلیم خان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے انقلابی ایجنڈے اور دلیرانہ موقف سے بوکھلاہٹ کا شکا رہو کر حکومت فاشزم پر اتر آئی ہے، ٹی وی کیمروں کے سامنے ان کیمرہ تشدد ناکام اور نا اہل لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں گلو بٹوں کی کمی نہیں "ایک ڈھونڈو۔۔ ہزار ملتے ہیں" 2سال پہلے ماڈل ٹاؤن میں سرکاری اسلحے کے ساتھ جو قتل و غارت کی گئی آج پریس کلب میں دوبارہ اسی عمل کو دہرایا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں غنڈہ گردی اور ڈنڈا بردار فورس کی تقریب "رونمائی "قابل مذمت ہے لیکن ایسے حربوں سے تحریک انصاف کے 30ستمبر کے رائیونڈمارچ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور انشاء اللہ عوام بڑی تعداد میں اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہیں گے ۔

عبدالعلیم خان

مزید :

علاقائی -