کراچی: ایم کیو ایم کا کارکن عدم ثبوت پر بری

کراچی: ایم کیو ایم کا کارکن عدم ثبوت پر بری

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ۔محمد زبیر کو پولیس نے 2015 میں نبی بخش تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا،ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لیاری سیکٹر سے ہے۔ ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا۔

مزید :

علاقائی -