نئی دہلی کے نائب وزیرا علیٰ منیش سیسوڈیا پر سیاہی پھینک دی گئی

نئی دہلی کے نائب وزیرا علیٰ منیش سیسوڈیا پر سیاہی پھینک دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں حکمرانوں کی بے حسی لوگوں کی برداشت کو ختم کررہی ہے۔مسائل سے تنگ شہری اپنے حقوق کیلئے نہ صرف احتجاج کرتے ہیں بلکہ اب حکمرانوں پر بھڑاس نکالنے کیلئے ان کی براہ راست تذلیل کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ نئی دہلی میں بھی پیش آیا ہے جہاں نائب وزیراعلیٰ پر سیاہی پھینک دی گئی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عام آد می پارٹی کے رہنما اور نئی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا پر ایک شخص نے میڈیا سے بات کے دوران سیاہی پھینک دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز نئی دلی کے نائب وزیرا علیٰ پر سیاہی پھینک دی گئی ،سیاہی پھنکنے والے شخص کا کہنا ہے کہ جب نئی دلی کے لوگ مشکل میں تھے ،اس وقت عام آدمی پارٹی کے رہنما دوسرے ملک میں ہمارے پیسوں سے تفریح کر رہے تھے۔اس اچانک افتاد پر پہلے تو نائب وزیراعلیٰ بوکھلا کر رہ گئے تاہم بعد میں کھسیانے سے ہو کر مسکرائے اور کپڑے سے سیاہی کو خود ہی صاف کرنے لگے۔
نئی دہلی

مزید :

علاقائی -