حکومت کو نہیں بچا رہے ،رائیونڈ جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی،گیلانی

حکومت کو نہیں بچا رہے ،رائیونڈ جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی،گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے تاہم پیپلز پارٹی کے رائے ونڈ مارچ میں شریک ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر تمام ادارے اپنا کام ٹھیک طریقے سے کریں تو کچھ بھی خراب نہیں ہوگا، ادارے اپنی حدود میں رہیں تو جمہوریت بھی مستحکم ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت کو نہیں بچارہی ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت خود ساختہ حملوں کے ذریعے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے، بلوچستان میں بھی مداخلت کررہا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا اب ہمیں امریکہ سے ڈو مور کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
گیلانی

مزید :

علاقائی -