آصف علی زرداری کاملک غلام جیلانی اختر کی وفات پر تعزیت کا اظہار
اسلام آباد(پ ر)سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے ضلع چکوال کے سابق صدر اور پارٹی کے دیرینہ کارکن ملک غلام جیلانی اختر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک غلام جیلانی اختر پارٹی کے وفادار کارکن تھے جو ہر مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ رہے۔ پارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔