کراچی ،نامعلوم افراد نے پاک سر زمین چوک پر یادگار کو آگ لگا دی

کراچی ،نامعلوم افراد نے پاک سر زمین چوک پر یادگار کو آگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے پاک سر زمین چوک پر یادگار کو آگ لگا دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر فائرنگ کرتے ہوئے آئے اور پاک سر زمین چوک پر لگائی گئی یادگار کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ چند روز قبل پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے اس مقام پر پرچم کشائی کی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے جبکہ واقعے کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -