بھارت بلوچستان اورکراچی میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے، تہمینہ جنجوعہ

بھارت بلوچستان اورکراچی میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے، تہمینہ جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، 7 لاکھ بھارتی قابض فوج کو مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ڈریکونین قوانین سے کشمیریوں کی آزادی سلب کی جارہی ہے۔جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بھارتی سیکیورٹی ، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے طالبان سے روابط کے یو این سیکریٹری جنرل کو ثبوت فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان اورکراچی میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے،جبری گمشدگیوں سے متعلق چیرپرسن ایشین فیڈریشن خرم پرویزکوبھارت میں روکاگیا،خرم پرویز کوکونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -