مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی سخت مذمت

مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی سخت مذمت

  

واشنگٹن/نیویارک (اے این این) امریکہ نیمقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں اتوار کو ہونے والے شدت پسند حملے کی سخت مذمت کی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا: امریکہ 18 ستمبر کی صبح کشمیر میں انڈیا کے فوجی کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ہم حملے کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کے خلافبھارت کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت کے عہد کا پابند ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے بھی اڑی میں ہونے والے شدت پسند حملے کی سخت مذمت کی ہے۔بانکی مون نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بانکی مون کے ترجمان نے ان کا بیان پڑھتے ہوئے کہاکہاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل امید کرتے ہیں کہ اس واقعے کو انجام دینے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انھیں سزا دی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -