بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے : سرتاج عزیز

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی الزامات کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،بھارتی وزراء کی تحقیقات سے قبل پاکستان پر الزام تراشی قابل مذمت ہے ۔نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی سول و ملٹری قیادت کے الزامات کا سنجیدگی سینوٹس لیا ہے اور اس طرح کے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا الزام لگانا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزراء کی تحقیقات سے قبل پاکستان پر الزام تراشی قابل مذمت ہے جب کہ بھارتی بیانات عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور ریاستی دہشت گردی چھپانے کی کوشش ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پاکستان کی پیدا کردہ نہیں، مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ناجائز قبضے اور طویل مظالم کا نتیجہ ہیں جب کہ مقبوضہ وادی میں ایک لاکھ سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 73 دن میں احتجاج کے دوران 100سے زائد شہری شہید اور 1000زخمی ہو چکے جب کہ پیلٹ گنز کے بیہمانہ استعمال سے بڑی تعداد میں نوجوان بینائی سے محروم ہوگئے،مقبوضہ کشمیر میں ریاستی طاقت کے بہیمانہ استعمال سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں لہذا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی ضمیر کو اب جاگ جانا چاہیے۔
سرتاج عزیز

مزید :

صفحہ اول -