موٹروے ٹول پلازوں پر رش کم کرنے کیلئے سڑک کو کشادہ کرنے کی قرارداد منظور
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے ٹول پلازوں پر رش کم کرنے کیلئے سڑک کو کشادہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ قرارداد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے پیش کی جس میں موٹروے ٹول پلازوں پر رش کم کرنے کیلئے سڑک کو کشادہ کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایوان نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
Back