امریکی صدارتی انتخابات، پہلا مباحثہ26ستمبر کو ہوگا ، ہیلری کا پلڑا بھا ری

امریکی صدارتی انتخابات، پہلا مباحثہ26ستمبر کو ہوگا ، ہیلری کا پلڑا بھا ری

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل امیدوار آئندہ پیر سے نئے مرحلے میں داخل ہونے والے ہیں، پہلا مباحثہ چھبیس ستمبرکو ریاست نیویارک کے شمال مشرقی شہر ہیمسٹڈ کی یونیورسٹی ہافسٹرا میں ہوگا جسے پورے ملک میں نشر کیا جائے گا۔صدارتی مباحثوں کا انتطام کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ26 ستمبر کو ہونے والے اس کے پہلے مباحثے میں صرف دوبڑی سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔گروپ کے مطابق رائے عامہ کے حالیہ جائزوں میں ہیلری کلنٹن کو اوسطاً 43 فی صد اور ٹرمپ کو اوسطاً 40 اعشاریہ 4 فی صد کی عوامی حمایت حاصل ہے۔روپ،کمیشن آن پریذیڈنشل ڈیبیٹ نے کہا ہے کہ ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلری کلنٹن رائے عامہ کے ان پانچ جائزوں میں مطلوبہ کم از کم 15فی صد اوسط حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں جن کا انتخاب کمشن نے پچھلے مہینے کیا تھا۔گروپ کے مطابق رائے عامہ کے حالیہ جائزوں میں ہیلری کلنٹن کو اوسطاً 43 فی صد اور ٹرمپ کو اوسطاً 40 اعشاریہ 4 فی صد کی عوامی حمایت حاصل ہے۔ ری پبلیکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نائب صدو انڈیانا کے گورنر مائک پنس اور ورجینیا کے گورنر ٹم بھی ریاست ورجینیا کے شہر فارم ول کی لانگ وڈ یونیورسٹی میں چار اکتوبرکو ہونے والے مباحثے میں حصہ لے سکیں گے۔چار مباحثوں کے اس سلسلے کا تیسرا مباحثہ 9 اکتوبر کو سینٹ لوئیس اور چوتھا اور آخری 19 اکتوبر کو لاس ویگس میں ہوگا

مزید :

صفحہ اول -