رائیونڈ مارچ ہر صورت ہو گا ،عمران خان ،شیخ رشیدمیں اتفاق

رائیونڈ مارچ ہر صورت ہو گا ،عمران خان ،شیخ رشیدمیں اتفاق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ ہم رائے ونڈ جائیں گے لیکن یہ کبھی نہیں کہا ہے کہ جاتی امراء جائیں گے،ڈکٹیٹر کی گود میں پلنے والوں کو جمہوریت کا کچھ علم نہیں ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کو غلط نہیں سمجھتا،احتجاج کے ذریعے قومی اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں،ملک کا چیف ایگزیکٹو کرپٹ ہے اور اس کا منی لانڈرنگ میں نام آرہا ہے،جمہوریت میں وزیراعظم کے گھروں کے باہر احتجاج ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی ڈکٹیٹر کے دور میں سانحہ ماڈل جیسا واقعہ نہیں ہوا ہے،قریب سے لوگوں کو گولیاں ماری گئی ہیں،طاہرالقادری نے اپنے احتجاج کا فیصلہ خود کرنا ہے،اگروہ ہمارے ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف متحد لیکن اختلافات ہیں،پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں،مخلص لوگ اور لیڈرز نکھر کر سامنے آئیں گے،30ستمبر کو پارٹی اتحاد سب کو نظر آجائے گا۔ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ تیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کپتان کے کندھے سے کندھا ملکر ساتھ چلنے کا پیغام دیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -