گوجرانوالہ، پی ٹی آئی ریلی روکنے کیلئے حمزہ یوتھ ونگ کی انڈا ٹماٹر فورس تیار

گوجرانوالہ، پی ٹی آئی ریلی روکنے کیلئے حمزہ یوتھ ونگ کی انڈا ٹماٹر فورس تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کی رائے ونڈ ریلی پر حملہ کرنے کے لئے حمزہ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے انڈا ٹماٹر فورس تیار کرلی ،گندے اور ٹماٹر پھینکنے کیلئے سکواڈ تشکیل دے دئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ مارچ کیلئے نکالی جانے والی ریلی کو روکنے کیلئے لیگی کارکنوں کی ڈنڈا بردار فورس کے بعد اب حمزہ یوتھ ونگ کے جوانو ں نے انڈا ٹماٹر فورس تیار کر لی جو ریلی کے شرکاء کو روکنے کیلئے ان پر گندے انڈے اور گلے ہوئے ٹماٹر پھینکیں گے ، اس سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں سکواڈ تشکیل دے دئے گئے ،جنہوں نے گندے انڈے اور ٹماٹر اکٹھے کرنا شروع کر دئے ہیں ، اس سلسلہ میں حمزہ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے ریلیاں بھی نکالیں ، جن کے شرکاء رو عمران رو کی نعرے بازی بھی کرتے رہے ، شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر تحریک انصاف کے خلاف نعرے درج تھے ، لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ رائیو نڈ مارچ کے شرکا پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کیا جائے گا اور پی ٹی آئی کی ریلی کو کسی صورت بھی رائے ونڈ نہیں جانے دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -