شہبازشریف کی جرمن زبان میں گفتگوپرجرمن ماہرین کی خوشگوارحیرت
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واٹر سیکٹر کی معروف جرمن کمپنی کے ماہرین سے ملاقات کے دوران ’’ خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے حوالے سے جرمن زبا ن میں بھی گفتگو کی۔ جرمن ماہرین نے وزیر اعلیٰ کو جرمن زبان میں بات چیت کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو جرمن زبان میں مکمل دسترس حاصل ہے اوروہ روانی کے ساتھ جرمن زبان بولتے ہیں ۔اگر چہ ہم نے پہلے ہی سن رکھا تھا کہ شہباز شریف جرمن زبان میں روانی سے گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور آج ہم نے اس کا مشاہدہ بھی کر لیا ہے ۔ وزیر اعلی نے جرمن زبان میں گفتگو کرتے ہوئے جرمن ماہرین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی ۔