چین کا بھارت اور پاکستان کو تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ

چین کا بھارت اور پاکستان کو تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ

  

 بیجنگ( اے این این ) چین نے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورتشددکے واقعات پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے بھارت اور پاکستان پرزوردیاہے کہ وہ تنازعات کومذاکرات کے ذریعے حل کریں اوردہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھائیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے پریس بریفنگ کے دوران اوڑی حملے کے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔ ہمیں جموں وکشمیر میں کشیدگی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے تنازعات کوحل کریں اوردہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھائیں ہمیں امید ہے کہ تمام فریقین تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور مشاورت کا راستہ اختیار کرینگے کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ہم خطے میں امن و استحکام یقینی بنا سکتے ہیں۔ ایک سوال پر ترجمان نے واضح کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ملکوں کی ترقی کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے پرپیشرفت کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے

مزید :

صفحہ اول -