امریکی طیاروں نے دوستانہ بمباری کرکے8 افغان پولیس اہلکاروں کو اڑادیا

امریکی طیاروں نے دوستانہ بمباری کرکے8 افغان پولیس اہلکاروں کو اڑادیا

  

کابل (نیوز ڈیسک) امریکی طیاروں نے دوستانہ بمباری سے طالبان کے خلاف لڑنے والے 8 افغان پولیس اہلکاروں کو ابدی نیند سلادیا۔ ارزگان ریزرو پولیس یونٹ کے کمانڈر رحیم اللہ خان کے مطابق افغان صوبے ارزگان کے دارالحکومت میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان جنگ جاری تھی۔ اس دوران امریکہ کے طیارے بھی اپنے دوستوں کی مدد کو آئے اور فضائی حملے میں ایک افغان پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے حملے میں بھی امریکی طیاروں کی جانب سے افغان پولیس کے ہر اول دستے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 مزید پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب امریکی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل چارلس کلیو لینڈ نے کہا ہے کہ ہمارے طیاروں نے ارزگان میں حملہ ضرور کیا ہے لیکن ان حملوں میں ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو افغان سکیورٹی فورسز کیلئے خطرہ تھے۔ ہمارے پاس اس حوالے سے کافی معلومات نہیں ہیں کہ حملے میں مارے جانے والے لوگ کیوں افغان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -