ایپکا نے 27 ستمبر کو دوبارہ احتجاجی دھرنوں کی کال دیدی

ایپکا نے 27 ستمبر کو دوبارہ احتجاجی دھرنوں کی کال دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مطالبات کے حل کے لئے حکومت کی جانب سے بار بار وعدے مگر تاحال مطالبات و مسائل حل نہ ہو سکے،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے دوبارہ27 ستمبر کو احتجاج کی کال دے دی۔ 27 ستمبر کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام ڈویژنل و ضلعی سطح پر ڈی سی اوکے دفاتروں کے باہر احتجاجی جلوس نکالے جائیں اور مظاہرئے کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے ایپکا پنجاب محکمہ کچی آبادیز میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں لاہور بھر کے تمام محکمہ جات کے صدوروجنرل سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایپکا کے جائز مطالبات تسلیم نہ کرنے اورحکومتی مسلسل وعدوں خلافیوں پر بھرپور مذمت کی گئی۔ اسی سلسلہ کا لاہور کے تمام یونٹس کا اجلاس دوبارہ 22 ستمبر 2016 ء کو کانفرنس روم گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ستمبر2016 ء کو منظور شدہ مثبت سمری پر نوٹیفیکیشن نہ ہونے کی صورت میں پنجاب بھر میں تمام ڈویژنل و ضلعی سطح پر ڈی سی اوآفسز کے باہر بھر احتجاج کیا جائے گا اور جلوس نکالتے ہوئے مظاہرئے کیے جائیں گئے۔جبکہ لاہور میں سیکرٹریٹ کے باہر صبح10 بجے لاہور ڈویژن کے تمام محکمہ جات جمع ہونگے اور احتجاجی دھرنا دیں گے۔اگر تب بھی مطالبات کا نوٹیفیکیشن نہ ہوا تو04 اکتوبر 2016 ء کو پنجاب بھر کے صدوروجنرل سیکرٹری صاحبان اور لاہور ڈویژن کے تمام محکمہ جات کے عہدیدران کا اجلاس طلب کیا جائے گاجسمیں مطالبات کی منظوری کے حوالہ سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔حاجی محمد ارشاد چوہدری،لالہ محمد اسلم و دیگر ایپکا رہنماؤں نے کہا کہ ایپکا کے متعدد یاد دھانیوں اور اپیل کے باوجود ایپکا کے جائز مطالبات جن میں میں اپ گریڈیشن سے محروم گریڈ 1 تا 16 تک کے تمام ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈرز کے ملازمین کی اپ گریڈ یشن، وفاقی ملازمین کی طرز پر ہاؤس ریکوزیشن یا ہاؤس رینٹ کم از کم 10 ہزار مقررہ کیا جائے، محکمہ زکوۃ کے ملازمین و دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا، دیگر صوبوں اورپنجاب حکومت کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانے والے سال 2013 ء میں 5% اور 2015ء میں 2.5% (کل(7.5% بلا جواز فرق کو فی الفور ختم کرکے تنخواہوں میں یکساں اضافہ کیا جانا، گروپ انشورنس کی رقم صوبہ بلوچستان اور کے پی کے کی طرز پر ریٹائرمنٹ پر دی جانی، یوٹیلٹی الاؤنس و دیگر کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن عید الاضحی سے پہلے پہلے جاری کیا جائے مگر جس پر تاحال کوئی عملدآمد نہ ہوا ہے۔ حکومت اپنے وعدوں اور یقین دہانیوں پر غور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے مطالبات اور مسائل حل کرے ورنہ احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ نہیں رُکے گا۔

مزید :

علاقائی -