پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پرفریقین کونوٹسز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو 21 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس مامون رشید شیخ نے جوڈیشنل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی جو غیر قانونی ہے. وکیل نے یہ بھی بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی. ،اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ غیر معیاری پیٹرول کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہے. وکیل نے استدعاکی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -