درخواستوں پر رسیدی ٹکٹ چسپاں کرنے پر رجسٹرار کیخلاف درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ میں عدالت عالیہ کے رجسٹرار کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں سائلین کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواستوں کے ہر صفحہ پر3 روپے کے رسیدی ٹکٹ چسپاں کرنے کے انتظامی فیصلے کوسپریم کورٹ کالعدم قرار دے چکی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے علاوہ ملک کی دیگر ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں بھی رسیدی ٹکٹ چسپاں نہیں کی جاتیں۔ سائلین کو رسیدی ٹکٹوں سے نجات دلائی جائے۔خلاف ورزی پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے ایک کروڑ روپے ہرجانہ وصول کیا جائے۔