ڈبل پنشن ادا نہ کرنے پر وضاحت کیلئے سپیشل سیکرٹری خزانہ طلب

ڈبل پنشن ادا نہ کرنے پر وضاحت کیلئے سپیشل سیکرٹری خزانہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو ڈبل پنشن ادا نہ کرنے پر وضاحت کیلئے سپیشل سیکرٹری خزانہ کو 22ستمبر کے لئے طلب کر لیاہے ۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے ثمرہ ملک اور طارق نسیم ایڈووکیٹس نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے نے فیصلہ دیا کہ 12سال پنشن جمع کرانے والے ملازمین اضافے کے ساتھ ڈبل پنشن کے حقدار ہیں لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن ادا نہیں کی جا رہی اور بزرگ پنشنرز محکمہ خزانہ اور عدالتوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، عدالت نے سپیشل سیکرٹری خزانہ کو وضاحت کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -