موبائل صارفین کو بلا اجازت میسجز بھیجنے پر پابندی لگانے کی درخواست پرحتمی بحث کیلئے نوٹسز جاری

موبائل صارفین کو بلا اجازت میسجز بھیجنے پر پابندی لگانے کی درخواست پرحتمی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے موبائل فون پر بلااجازت میسجز پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، موبائل کمپنیز اور درخواست گزار کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے شاہد جمال تبریزی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ موبائل صارفین کو روزانہ بلااجازت میسجز بھیجے جاتے ہیں جس کی وجہ سے موبائل صارفین کی پرائیویسی شدید متاثرہوتی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور موبائل کمپنیوں کے جوابات پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -