پنجاب میں کسانوں کو 80ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع

پنجاب میں کسانوں کو 80ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندے سے)پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں،مزارعین اور اراضی مالکان کو کاشتکاری کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے لئے 80 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا، رجسٹریشن کے لئے تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سیکنڈ ٹائم اوپننگ ،قرضوں کے حصول کے لئے کاشتکاروں کے لئے شرائط و اہلیت کا طریقہ کارمتعین کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے پنجاب بھر کے کسانوں کے لئے پیداوار میں اضافے اور بہترین سہولیات کے لئے 80ارب سے زائد کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے رجسٹریشن کا آغا ز کر دیا گیا ہے ،ساڑھے 12ایکڑ اراضی کے مالکان اور کاشتکار بذریعہ سمارٹ فون نہائت سہل طریقہ سے قرضوں کے لئے اپلائی اور قرضہ حاصل کر سکیں گے جس کے لئے پنجاب بھر کے کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز شام 4سے 8 بجے تک کھلے رہیں گے ،درخواست گزار تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرز میں اصل شناختی کارڈ ،موبائل نمبرز اور زمین کی تفصیل کے ہمراہ تشریف لائیں گے ،رجسٹریشن کے بعد کاشتکار کو سٹاف کی جانب سے ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا جس کی کوئی فیس وصول نہ کی جائے گی،اہلیت کا معیار پورا اترنے کی صورت میں متعلقہ کا شتکار سے ذرعی ترقیاتی بنک،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ،اخوت اور تعمیر بینک کی جانب سے مزید کارروائی کے لئے رابطہ کیا جائے گا،قرضوں کے حصول کے لئے کاشتکاروں کے لئے اہلیت کا جو معیار مقرر کیا گیا ہے اس میں کاشتکار کی ذرعی زمین اور ہائش ایک ہی یونین کونسل میں ہو،ایک ہی خاندان سے صرف ایک ہی شخص قرضہ کے حصول کے لئے درخواست دینے کا اہل ہے،مزارعین اور ٹھیکداران بھی زمین کے اصل مالک کے اجازت نامے ،شناختی کارڈ کی کاپی ،موبائل فون نمبرز اور زمین کی تفصیل کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر قرضہ حاصل کر سکیں گے،ساڑھے 12ایکڑ تک زمین کے کاشتکار قرضہ کے لئے اہل ہیں لیکن صرف 5ایکڑ زمین پر قرضہ فراہم کیا جائے گااس کے علاوہ قرضہ کے حصول کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ کاشتکار کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے کے نادہندہ نہ ہوں ۔
رجسٹریشن شروع

مزید :

صفحہ آخر -